Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی ایکٹ کی منظوری ، پارلیمانی طریقہ کار سے ہونا قرار

شائع 03 جنوری 2020 02:24pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو اسمبلی سے منظوری کے لیے پارلیمانی طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔  

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے ہمارا نظریہ بالکل مختلف ہے، کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر اتفاق رائے ضروری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اہم قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہونے کا مظاہرہ کیا۔