Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونا مہنگا

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2020 03:20pm
کاروبار

امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونا مہنگا ہوگیا، خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 68 ڈالر 30  سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے اور سونے کی قیمت 1550 ڈالر 30 سینٹس فی اونس ہوگئی ہے۔

پاکستان میں آج سونے کا بھاؤ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 650 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1157 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 89 ہزار 650 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 860 روپے کا ہوگیا ہے۔