Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائمہ کمیٹیوں میں افواج کے سربراہان سے متعلق ترمیمی بلز منظور

شائع 03 جنوری 2020 01:40pm

قومی اسمبلی و سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے مشترکہ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان کی تقرری و توسیع سے متعلق ترمیمی بلز منظور کرلیے گئے۔  

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے بل پاس کرانے میں کوئی جلد بازی نہیں کی ، بل پر کسی جماعت نے کوئی ترمیم پیش نہیں کی ، تمام جماعتوں نے بل کو درست قرار دیا ہے  جس پر سب جماعتوں کے شکر گزار ہیں ۔

 قومی اسمبلی و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا مشترکہ اجلاس جمیل احمد خان اور سینیٹر ولید اقبال کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر پارلیمانی امور سمیت کمیٹی اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں بری، نحری و فضائی افواج کے ایکٹس میں ترامیم کے بل پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تینوں بل اتفاق رائے سے من تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کیے گئے، کسی جماعت نے بلز کی مخالفت کہ نہ ہی کوئی ترامیم دیں۔

 سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیرمین ولید اقبال کا کہنا تھا کہ دفاعی کمیٹی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ترامیم کی منظوری دیدی ہے، کوئی ترمیم نہیں آئی کچھ اراکین نے وضاحت مانگی تھی ان کو وزیر قانون اور وزیر دفاع نے بریف کیا۔

اجلاس کے دوران ایک بار مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کمیٹی اراکین اپنی قیادت سے مشاورت کے لئے قائد حزب اختلاف کے چیمبر گئے، بعد ازاں دوبارہ اجلاس میں لوٹ گئے۔

 وزیردفاع پرویز خٹک بھی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں گئے اور خواجہ محمد آصف سمیت دیگر لیگی قیادت سے ملاقات کی، اب تینوں ترامیمی بل کل قومی اسمبلی میں منطوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔