Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہونگے

شائع 03 جنوری 2020 12:37pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونگے۔ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر اب جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

 قومی کھلاڑیوں کی فٹنس کیسی ہے، 6 اور 7 جنوری کو لاہور میں 2 روزہ کیمپ لگے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 16 کھلاڑی شریک ہونگے۔

نگرانی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کریں گے، فٹنس ٹیسٹ فیٹ اینالسز سمیت 5 حصوں پر مشتمل ہوگا۔

مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والوں پر ماہانہ ریٹینرشپ کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مسلسل ناکامی کی صورت میں تنزلی اور سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر بھی کیا جاسکے گا۔

Image

 کھلاڑیوں نے بھی کم کس لی، فٹنس ٹیسٹ دینے سے قبل مالٹے کھانا شروع کردیئے۔ شاداب خان، محمد عامر اور وہاب ریاض بنگلادیش پریمیئر لیگ کے بعد 20 اور 21 جنوری کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔