Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں نئے سال کی پہلی برف باری

شائع 02 جنوری 2020 03:07pm

خیبرپختونخوا میں شدید سردی ہے،دیربالا میں نئی سال کی پہلی برفباری نے علاقے کا حسن بڑھا دیا۔

پشاور،سوات،نوشہرہ،بنوں اوردیگرکئی اضلاع میں آسمان پربادل چھائےہوئے ہیں۔مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی3ڈگری سینٹی گریڈتک جاگرا۔

دیربالا میں نئے سال کی پہلی برفباری۔کمراٹ،عشیری درہ،لواری ٹاپ میں سفیدی چھاگئی اوربرفباری سے علاقے کا حسن نکھرآیا۔

محکمہ موسمیات نےمیدانی علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ظاہرکیاہے۔