Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان  سے روانہ

شائع 02 جنوری 2020 03:05pm

ابوظبی کے ولی عہدایک روزہ دوررہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے ۔ دورہ پاکستان میں وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی فوج کے نائب سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچے، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پرولی عہد کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے خود گاڑی چلائی اور معززمہمان کو پی ایم ہاؤس لے کرپہنچے۔

محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اوربرادرانہ تعلقات کومضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان مختصر دورہ پاکستان کے بعد نورخانایئربیس سے خصوصی طیارے پرابوظہبی روانہ ہوگئے ۔ یو اے ای کے سفیرنے شیخ محمد بن زید النہیان کو الوداع کیا۔