Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی ایکٹ میں ترامیم پر غیر مشروط تعاون کرینگے،رانا ثناء اللہ

شائع 02 جنوری 2020 03:01pm

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کہتے ہیں آرمی ایکٹ میں ترامیم پرغیرمشروط تعاون کرینگے ۔ تمام لیگی رہنما پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نےکہا نیب آرڈیننس بل کی شکل میں آنا چاہیے تھا ۔ آرڈیننس کے ذریعے اپنے لوگوں کو ریلیف دیا گیا. اپوزیشن کی تجاویز کو اس میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ  نیب قانون میں ترمیم بل کی شکل میں آنا چاہیے تھی، آرڈیننس کے ذریعے اپنے لوگوں کو ریلیف دیا گیا۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو اس میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔