Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ نورا فتیحی کو کرسمس کے موقع پر چرچ جانا مہنگا پڑگیا

شائع 01 جنوری 2020 05:09pm

بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی کو ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ کرسمس کے موقع پر چرچ جانا بھاری پڑگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئٹم سانگ دلبر دلبر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نورا فتیحی کو ہجوم میں ہراسگی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب وہ ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ چرچ پہنچی تھیں۔

جس وقت وہ چرچ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کو دیکھنے کیلئے پہنچ گئی اور سیلفی لینے کی آڑ میں انہیں ہراساں کیا گیا۔

نورا کو ان کے گارڈز اور چند دیگر افراد نے مل کر دروازے تک پہنچایا، ویڈیو دیکھئے۔