Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سال دوہزار انیس میں مہنگائی میں اضافے کا اعتراف

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2020 06:54pm

حکومت نے سال دوہزار انیس کے آخری ماہ میں مہنگائی میں بارہ  فیصد سے زائد اضافے کا اعتراف کر لیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق  ٹماٹر تین سو اکیس  ، پیاز ایک سو ستر اور سبزیاں چوراسی فیصد مہنگی ہوئیں۔ گیس کی قیمتوں میں پچپن فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات  میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 2019  میں بھی مہنگائی کو خوب پر لگے۔ ایک، دو، تین نہیں پورے 12 فیصد اضافہ ہوا ۔

سرکاری ادارے شماریات نے  ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ دسمبر 2018 مین مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد رہی جو گزشہ دسمبر میں 12 اعشاریہ 63 فیصد تک پہنچی ۔

ایک سال کے دوران ٹماٹر 321 ،پیاز 170 ،سبزیاں 84 ،آلو کے نرخ میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔ دال مونگ 53،دال ماش 39 فیصد اور چینی 28 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شمارات کے مطابق 2019 کے دوران گیس کی قیمتوں میں 55 فیصد ، گندم 22 فیصد، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات 18 فیصد ، گوشت 14 فیصد اور علاج معالجہ 12 فیصد مہنگا ہوا۔