Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثناء اللہ عباسی نئے آئی جی کے پی کے تعینات

شائع 01 جنوری 2020 02:21pm

آئی جی خیبرپختونخوا محمد نعیم کو تبدیل کر کے ثنااللہ عباسی کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی کے پی کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا۔

 ڈاکٹر محمد نعیم نے رواں برس نو فروری کو آئی جی کے پی کے کا چارج سنبھالا تھا اور محض گیارہ ماہ بعد انہیں تبدیل کیا گیا ہے۔ نئے آئی جی ثنااللہ عباسی گلگت بلتستان کے آئی جی رہ چکے ہیں۔