Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2019 میں سونے کی قیمت میں 20 ہزار سےزائدروپےکا اضافہ ہوا

شائع 31 دسمبر 2019 05:50pm
کاروبار

کراچی: سال 2019 میں جہاں دیگر اشیاء کی قیمتوں نے آسمان کو چھوا وہیں سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ برس سونے کی قیمت 68 ہزار روپے فی تولہ تھی مگر اب یہی 88 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

آج کے سونے کے بھاؤ کی بات کی جائے تو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 88 ہزار 400 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 430 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 88 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 75 ہزار 790 روپے کا ہوگیا ہے۔

-30 دسمبر 2019 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 87 ہزار 900 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 87 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 75 ہزار 360 روپے کا ہوگیا تھا۔

-28 دسمبر 2019 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 87 ہزار 650 روپے فی تولہ پر آگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 346 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 87 ہزار 650 روپے جبکہ 10 گرام سونا 75 ہزار 146 روپے کا ہوگیا تھا۔