Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 11:25am

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا، تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، افتتاحی تقریب کراچی اور فائنل لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل فائیو کا شیڈول تیار ہوگیا، اعلان نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا، تمام میچز پاکستان کے 4 گراؤنڈز پر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی جبکہ فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔

چھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، سب سے زیادہ 13 میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔

اس کے علاوہ کراچی میں 9، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔