Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدرسے کے طلبا نے روبوٹکس مقابلہ جیت لیا

شائع 31 دسمبر 2019 06:59am
سائنس

اسلام آباد: ٹیکسلا کی ہائی ٹیک یونیورسٹی میں تعلیمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جہاں مدرسہ جامعہ بیت السلام کے طلبا نے مختلف یونیورسٹیوں کے درمیان ہونے والے روبوٹس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس مقابلے میں 20 جامعات نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ بیت السلام کے طلبہ نے ناصرف روبوٹک مقابلہ جیتا بلکہ اسی دن منعقد کیا جانے والا اردو میں تقاریر کا مقابلہ بھی اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ ہائی ٹیک یونیورسٹی میں سالانہ بنیادوں پر 20 بہترین جامعات کے درمیان نصابی اور ہم نصابی مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں۔

روبوٹک مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے جامعہ بیت السلام کا شمار پاکستان کے معتبر ترین سماجی بہبود کے اسلامی اداروں میں ہوتا ہے۔

اس ادارے میں طلبہ کو ناصرف دینی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔

جامعہ بیت السلام کے طلبہ میٹرک اور او لیول کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور بہترین تعلیمی کارکردگی اور ذہانت کے باعث ملک بھر میں بہت سے مقابلے جیت کر ادارے کا نام روشن کرتے ہیں۔