Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد الحرام کے "گیٹ نمبر 100" کی خاص بات

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2019 04:56am

سعودی شہری نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے "گیٹ نمبر 100" کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس گیٹ کا افتتاح مسجد الحرام کی نئی توسیع کی افتتاح کے موقع پر رمضان میں ہوگا۔

المدینہ اخبار اور مزمز ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اسلامی دنیا کی عظیم الشان مسجد ہے۔

مسجد الحرام کے دروازوں کی تعداد 176 ہے۔ یہ دروازے عمدہ لکڑی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان پر پیتل کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔

ہر دروازے پر اس کا نمبر اور رہنما روشن تختی لگی ہوئی ہے۔ سرخ رنگ کی تختی کا مطلب یہ ہے کہ مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد مکمل ہوچکی ہے۔ سبز رنگ اس بات کی علامت ہے کہ ابھی اندر جگہ خالی ہے۔

مسجد الحرام کے پانچ بڑے دروازے ہیں۔ ان میں سے ایک باب الملک عبد العزیز کہلاتا ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔

دوسرا بڑا دروازہ باب الصفا کہلاتا ہے۔ یہ گیٹ نمبر 12 ہے۔ جو سعی والے حصے کی جانب واقع ہے۔

تیسرا بڑا دروازہ باب الفتح کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شمالی صحن میں واقع ہے۔ نمبر کے حوالے سے یہ 45واں ہے۔

ایک بڑا دروازہ باب العمرہ ہے یہ شمالی صحن میں ہے اور نمبر کے لحاظ سے یہ 62واں ہے۔

بڑے دروازوں میں سے ایک باب الملک فہد ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔ اس کا نمبر79واں ہے۔

جبکہ پہلے نمبر پر مسجد الحرام کا "گیٹ نمبر 100" ہے جو سب دروازوں میں سب بڑا دروازہ ہے۔