Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دلچسپ اور حیران کن: خواجہ سرا جوڑے کے یہاں بچے کی پیدائش

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2019 04:53am

لندن: برطانیہ میں ایک خواجہ سرا جوڑے نے بچے کو جنم دے دیا، جس کے لیے سپرمز بھی ایک خواجہ سرا نے عطیہ کیے اور ان سپرمز کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا مرحلہ بھی ایک خواجہ سرا ڈاکٹر کے ہاتھوں طے پایا۔

میل آن لائن کے مطابق 39 سالہ ریوبین شارپ اور اس کے 27 سالہ پارٹنر جے کا تعلق برطانوی شہر برائٹن سے ہے۔

Mr Sharpe, pictured with Jay, who is non-binary, welcomed the birth of their child Jamie three months ago after Mr Sharpe fell pregnant on the second round of fertility treatment

ریوبین پیدائشی طور پر عورت تھی تاہم 12 سال قبل اس نے جنس تبدیل کرالی اور مرد بن گئی۔ چند سال اس کی ملاقات جے سے ہوئی جو خود ایک خواجہ سرا تھا تاہم وہ خود کو نہ مرد کہتا ہے نہ عورت سمجھتا ہے۔

ریوبین اور جے نے ایک سال قبل بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا اور فیس بک کے ذریعے سپرمز حاصل کرنے کی اپیل کی۔

اس اپیل کے جواب میں ایک خواجہ سرا، جو مرد سے عورت بنا تھا، نے انہیں سپرمز عطیہ کر دیئے جو ایک خواجہ سرا ڈاکٹر نے براہ راست ریوبین کے رحم میں انجیکٹ کر دیئے اور وہ حاملہ ہو گئی۔

Reuben Sharpe, pictured right with his partner Jay, left, spent £6,000 to become pregnant despite transitioning to a man 12 years ago. The 39-year-old wedding photographer from Brighton stopped taking testosterone injections six years ago to increase the chances of falling pregnant

اب ان کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہو گئی ہے۔ بچے کی پیدائش پر ریوبین کا کہنا تھا کہ "اب میں سمجھتی ہوں کہ ہم مکمل ہوگئے ہیں۔ بچہ پیدا کرنے کے لیے حاملہ ہونے سے 6 ماہ قبل مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کے انجکشن لینے بند کر دیئے تھے تاکہ میں حاملہ ہو سکوں۔ بچے کی پیدائش پر میرے اور جے کے گھر والے بھی بہت خوش ہیں۔"