Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیم آف تھرونز کے شہرہ آفاق گرے جوئے بھری جوانی میں انتقال کر گئے

شائع 31 دسمبر 2019 03:59am

بلفاسٹ: گیم آف تھرونز سے شہرت حاصل کرنے والے بے مثل اداکار اینڈریو ڈنبار جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، وہ کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ آئرلینڈ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دینے کی تردید کر دی ہے۔ ڈنبار اپنی عمر کی تیسری دہائی میں تھے اور ایک ڈی جے کے طور پر بھی کام کرتے تھے، ان کے اداکاری کے کیرئر میں لائن آف ڈیوٹی اور ڈیری گرلز جیسے مشہور ٹی وی شو شامل تھے۔

یاد رہے کہ  انہوں نے تھیون گریجوائے کے کردار میں اپنے فن کے جوہر دکھا کر چہار دام تعریف و تحسین حاصل کی تھی۔

ڈنبار نے گیم آف تھرونز میں اسٹارک کے بینرمین اور بیٹل آف باسٹرڈز میں شمالی اتحادی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔