Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

شائع 30 دسمبر 2019 02:15pm

امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں جا گرا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے ایک گھر اور گاڑی تباہ ہوئے، حادثہ شہر نیو کیرلٹن میں پیش آیا۔

طیارے نے چند منٹ قبل قریبی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔