Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 107 رنز سے شکست دے دی

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2019 02:03pm

سینچورین: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 107 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 376 رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز 121 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، پروٹیز بولرز نے انگلش بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا۔

انگلش ٹیم 268 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، جو برنز 84 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، کپتان جو روٹ نے 48 رنز اسکور کئے۔

کاگیسو رباڈا نے 4 اور نورٹج نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کوئنٹن ڈی کوک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔