Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو ہراکر قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

شائع 30 دسمبر 2019 01:38pm

کراچی: بابراعظم کی قیادت میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ناردرن کی ٹیم دوسری اننگز میں 405 رنز پر آؤٹ ہوئی، ڈبل سنچری بنانے والے عمراکمل اور 11 وکٹیں حاصل کرنے پر بلال آصف مشترکہ طور پر فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کراچی میں قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلا گیا جہاں ناردرن کی ٹیم سینٹرل پنجاب کے 675 رنز تک بھی نہ پہنچ سکی، دوسری اننگز 405 رنز پر تمام ہوئی۔

حیدر علی کی سنچری، روحیل نذیر اور علی سرفراز کی نصف سینریاں رائیگاں گئیں، بلال آصف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 8 اور میچ میں 11 شکار کئے۔

فاتح ٹیم کو ایک کروڑ رنرز اپ کو پچاس لاکھ روپے ملے، ظفر گوہر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، عمران بٹ بہترین بیٹسمین، نعمان علی بہترین بولر اور کامران اکمل بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔

ImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImageImage