Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم شاہ کس کی گود میں بیٹھی ہیں، نجی تصاویر لیک۔۔۔

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2019 09:55am

دبئی: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی کچھ تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں انہیں ایک شخص کی گود میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے حریم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر شخصیات کی آڈیو کالز اور ویڈیوز لیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی 3 تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں ایک شخص کی گود میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کمرے میں یہ تصاویر بنائی گئی ہیں اس میں 3 مزید افراد کی موجودگی بھی ظاہر ہورہی ہے۔

منظرعام پر آنے والی تصاویر میں حریم شاہ کے علاوہ کسی بھی شخص کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ جبکہ حریم شاہ جس شخص کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں اس کے چہرے پر ایموجیز لگا کر اس کا چہرہ چھپا دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ حریم شاہ کے ساتھ موجود آدمی کے بارے میں جاننے کے حوالے سے سوالات کر رہے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ شخص کون ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا اسٹار بھولا ریکارڈ نے ہفتہ کے روز حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی تھی، انہوں نے حریم شاہ کی سامنے آنے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حریم شاہ سے متعلق اور بہت کچھ بھی سامنے لائیں گے۔

بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ ہونے والی ایک ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور دھمکی آمیز لہجے میں کہا "حریم شاہ ! حکومتی نمائندوں کے خلاف اپنی زبان درازی اور بلیک میلنگ بند کرو، ورنہ میں وہ تمام راز فاش کردوں گا جن کو راز ہی رہنے دینے کیلئے تم مجھے وڈیو کالز کر رہی ہو۔"

Image may contain: 2 people, closeup

Image may contain: 2 people, closeup

یہ تو واضح نہیں ہے کہ حریم شاہ کس کی گود میں بیٹھی ہیں لیکن اگر ان کے ساتھ موجود شخص کو دیکھا جائے تو وہ ایک بڑی توند والا آدمی ہے اور بھولا ریکارڈ بھی اچھا خاصا صحت مند شخص ہے، کیا یہ شخص بھولا ریکارڈ ہے؟ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔