Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیا سال نئی پریشانی، ایک سال تک تاریخ لکھتے وقت صرف "20" ہرگز نہ لکھیں

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2019 05:52am

جب بھی نیا شروع ہوتا ہے تو ہماری سب سے پہلی غلطی تاریخ لکھنے میں ہوتی ہے، ہم عادت سے مجبور تاریخ میں گزشتہ سال لکھ دیتے ہیں۔ اس سے ہمیں کوئی خاص نقصان تو نہیں ہوتا تھا۔ لیکن سال 2020ء میں تاریخ لکھنے میں ہمیں خاص احتیاط کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ نئے سال میں سرکاری دستاویزات پر تاریخ لکھتے وقت سال2020ء مکمل لکھا جائے، ایک سال تک احتیاط کرنا ہوگی ، بے احتیاطی سے پریشانی بھی لاحق ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا کہ سال2020ء میں تاریخ لکھتے وقت احتیاط کرنا ہوگی، ہمیں اسے مکمل شکل میں لکھنا ہوگا جیسے مکمل تاریخ 31-01-2020 لکھی جائے گی جبکہ نامکمل تاریخ 31-01-20 ایسے ہر گز نہ لکھی جائے جیسے اس سے قبل سال 18 یا 19 لکھا جاتا تھا۔

کیونکہ کوئی بھی اپنی سہولت کیلئے تاریخ کسی بھی وقت تبدیل کر سکتا ہے، اگر وہ 20 کے آگے 18 یا 19 لکھ دے تو وہ 2018ء یا 2019ء بن جائے گا۔

زمین، جائیداد یا کسی بھی لین دین کا معاہدہ کرتے وقت سرکاری کاغذات میں تاریخ لکھتے وقت احتیاط لازم ہے اور پوری تاریخ لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ مسئلہ صرف ایک ہی برس یعنی 2020ء میں پیش آئے گا۔