Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے پسندیدہ جوڑے کی علیحدگی ہوگئی

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2019 05:52am

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے پسندیدہ جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی ہوگئی ہے۔

گزشتہ کچھ روز سے سائرہ اور شہروز سبزواری کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں، لیکن اس حوالے سے اب اداکار نے خود ہی تصدیق کردی ہے۔

گیلیکسی لولی وڈ نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا ہماری علیحدگی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں ، ہمارے کچھ ذاتی نوعیت کے اختلافات ہیں جو حل نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری 2006 سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے ، 2012 میں وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ علیحدگی اختیار کرنے والے اس جوڑے کی نورے شہروز نامی ایک بیٹی بھی ہے۔

ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ شہروز سبزواری گزشتہ کچھ ماہ سے ماڈل گرل کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

اس دعویٰ کو اس وجہ سے بھی تقویت ملتی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب میں شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔

اگر شہروز سبزواری کے انسٹاگرام کو دیکھا جائے تو وہاں بھی پچھلے کچھ عرصے سے صدف کنول کی حاضری میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے باقاعدگی کے ساتھ اداکار کی پوسٹوں پر کمنٹس یا انہیں لائک کرنا شروع کردیا ہے۔

 

اس وقت تک یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کے بیچ کیا چل رہا ہے، جب تک ان کی جانب سے کوئی باقاعدہ وضاحت سامنے نہیں آجاتی۔