Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی کرکٹر دنیش کنیریا کو بھارتی شہریت کی پیشکش

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2019 06:03pm

اترپردیش: پاکستان کے سابق کرکٹر دنیش کنیریا کو بھارتی شہریت کی پیشکش کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا کو بھارتی ریاست اترپردیش کے سیاستدان محسن رضا نے بھارتی شہریت کی پیشکش کی ہے۔

محسن رضا اترپردیش میں اقلیتوں کے وزیر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر دنیش کنیریا بھارت میں آکر شہریت کے حصول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں تاہم یہاں یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ کیا دنیش کنیریا نے ایسی کوئی مدد مانگی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی ایکسپریس نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے پاکستان کے کچھ کھلاڑی دنیش کنیریا کے ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھاتے تھے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے تھے تاہم شعیب اختر کی اس بات پر دنیش کنیریا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ میں نہ رنگا جائے، مجھے پاکستانی اور ہندو ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ اور بہترین ملک ہے، ہمیں یہاں بھرپور سپورٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پاکستان کے ہر ادارے سے سپورٹ ملتی ہے اور پاکستانی بے حد پیار بھی کرتے ہیں، ویڈیو ملاحظہ کریں۔