Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کے نئے قانون کیخلاف اپوزیشن یکجا

شائع 28 دسمبر 2019 04:38pm

نیب کے نئے قانون کیخلاف اپوزیشن یکجان ہوگئی ۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس اور اُس پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کو مسترد کردیا ۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ کہتی ہیں آرڈیننس حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی بولے آرڈیننس سے نیب نیازی گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا ۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی حکومت کے پراجیکٹس کیخلاف انکوائری رکوانے کیلیے آرڈیننس لائے۔

وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔