Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی الیکٹرک کار بنانے والے چند ترقی یافتہ ممالک میں شامل

شائع 28 دسمبر 2019 04:54pm

ترکی نے گھر میں الیکٹرک کار تیار کرلی اور یہ کارصرف ترکی میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں فروخت کی جائے۔طیب اردوان کہتے ہیں اس منصوبے سے ہم اپنے ملک کا مستقبل بنارہے ہیں۔ ڈیزائن، بیٹری اور چارجنگ اسٹیشن بناکر ترکی الیکٹرک کار بنانے والے چند ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگیا۔

ترکی ٹیکنالوجی کی سیڑھیوں سےمعیشت کی نئی منازل طے کرنے لگا۔

جمعہ کے روز سرخ رنگ کی چمچماتی ایس یو وی اور گرے سیڈان کی نقاب کشائی ہوئی تو رجب طیب اردوان اپنے خوابوں کی تعبیر دیکھنے خود ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھے۔

اس کار کی چارجنگ کےلئے جامع انفراسٹرکچر 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔

ترکی میں فورڈ، فی ایٹ کرائسلر، رینالٹ، ٹیوٹا اور ہنڈائی کے پلانٹس سےنکلنے والی کاریں پہلے ہی یورپ کی سڑکوں پر فراٹے بھر رہی ہیں۔

الیکٹرک کار منصوبے پر13 سال میں 3 عشاریہ 7 ارب ڈالرز لاگت آئی گی۔1 لاکھ 75 ہزار کاریں ہر سال تیار ہوں گی۔