Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوانکا کا اپنے والدصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے سے انکار

شائع 28 دسمبر 2019 03:59pm

ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے سے انکا ر کردیا، ایک چینل کو انٹرویو میں ایوانکا نے کہا کہ اگر ان کے والد کو دوبارہ امریکا میں صدر منتخب کرلیا جاتا ہے تو وہ اب اپنے فرائض سرانجام نہیں دینگی۔

ایوانکا ٹرمپ نے انٹرویو میں اپنی فیملی کو سب سے اہم قرار دیا اورکہا ہے کہ  ان کے لئے بچے اور انکی خوشیاں اہمیت کی حامل ہیں ۔

ایوانکا اور انکے شوہر جیراڈ کرشنر وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

ایوانکا اپنے شوہر کے ہمراہ نیویارک میں مقیم تھیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سرکاری ذمے داری نبھانے کیلئے انہوں نے واشنگٹن میں رہائش اختیار کی تھی۔