Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکار کوشال پنجابی نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2019 04:28pm

ممبئی: معروف بھارتی ماڈل و اداکار کوشال پنجابی نے اپنے ممبئی کے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کوشال پنجابی کو ان کے بیندا اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا، اُن کی پھندا لگی لاش کمرے سے برآمد کی گئی۔

اداکار کی عمر 42 سال تھی، انہوں نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ ان کی موت کا ذمہ دار کسی شخص کو نہ ٹھہرایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ذہنی بیماری کا شکار تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بالی ووڈ فلم 'کال' اور دیگر کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے کوشال پنجابی کی موت پر شوبز انڈسٹری حیران اور صدمے کا شکار ہے۔

روہت روئے نے کوشال کی موت پر کہا کہ ہم آپ سے معافی چاہتے ہیں، ہم اس وقت آپ کا ساتھ نہ دے سکے جب آپ کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ ذیل میں کوشال پنجابی کی موت پر شوبز شخصیات کا ردعمل ملاحظہ کریں۔