Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

صومالیہ : کار بم دھماکا، ہلاکتیں 90 ہوگئیں

شائع 28 دسمبر 2019 03:42pm

صومالیہ میں  کار بم دھماکے میں ہلا ک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہوگئی ہے ، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں ۔ 

صومالیہ کے سرکاری ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ دھماکا صبح ہوا تھا جس کے نتیجے  میں ابتدائی طور پر 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے تاہم اب ہلاکتوں کی  تعداد بڑھ کر90 ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  دھماکے میں ٹیکس جمع کرنے کے سینٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یہاں پر لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور یونیورسٹی کے طلباء بھی شامل ہیں ، دھماکے کے وقت یہ طلباء بس میں سوار ہوکر یونیورسٹی جارہے تھے۔