Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2019 میں پاکستان ٹیم نے صرف ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا

شائع 28 دسمبر 2019 02:26pm

رواں برس پاکستان کرکٹ ٹیم نے تینوں فارمیٹس میں مایوس کیا۔ پورا سال صرف ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ جیتا جبکہ ون ڈے میں بھی پرفارمنس اوسط درجے کی رہی۔

سال 2019 میں پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں آئیں لیکن پرفارمنس کا گراف گرتا ہی چلا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم پورا سال صرف ایک میچ ہی جیت پائی اور 8 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس مایوس کن کارکردگی کے بعد اب ٹاپ پوزیشن بھی خطرے میں ہے۔

رواں برس پاکستان ٹیم 25 ون ڈے میچز میں ان ایکشن ہوئی اور 15 میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔ اس کے علاوہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی جگہ نہ بناسکے اور راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے۔

طویل فارمیٹ میں قومی ٹیم کا آغاز شکست پر ہوا لیکن اختتام شاندار کامیابی پر ہوا۔ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ میں تینوں ٹیسٹ ہاری، آسٹریلیا میں 0-2 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی، سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ بارش کی نذر ہوا تو سال کے آخری ٹیسٹ کو پاکستان نے فتح سے یادگار بنایا۔