Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

پاکستانی امپائر علیم ڈار شدید تنقید کی زد میں آگئے

شائع 28 دسمبر 2019 01:19pm

میلبرن ٹیسٹ کے دوران ٹی وی امپائر علیم ڈار کے فیصلے پر خوب تنقید ہونے لگی۔ باربار ری پلے دیکھنے کے باوجود علیم ڈارنے کیوی بلے باز مچل سینٹنر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا۔

علیم ڈار کے فیصلے پر گراؤنڈ میں آسٹریلوی کھلاڑی اور کمنٹری باکس میں موجود شین وارن اور مارک وا نے حیرانگی کا اظہار کیا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو ملاحظہ کریں۔

ذیل میں کچھ ٹوئٹر صارفین کے ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

 


کچھ سوشل میڈیا صارفین علیم ڈار کی حمایت میں بھی ٹویٹس کررہے ہیں اور ناٹ آؤٹ کا فیصلہ ہی درست قرار دے رہے ہیں۔