Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی کے سینئیر استاد، پروفیسر انعام باری انتقال کرگئے

شائع 28 دسمبر 2019 08:16am

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے شفیق استاد، صحافی اور ہر دلعزیز شخصیت پروفیسر انعام باری انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر کراچی یونیورسٹی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسکیم تینتیس کی جامع مسجد فرقان میں ادا کی جائے گی۔

پروفیسر انعام باری گردے اور خون کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، انعام باری صاحب نے ساری زندگی درس و تدریس میں گزاری، وہ شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین اور جناح یونیورسٹی آف ویمن میں ڈین کے منصب پر فائز رہے۔

انھوں نے ریڈیو پاکستان میں سینئر نیوز ایڈیٹر کے فرائض بھی انجام دیے، وہ پیمرا سندھ کے چیئرپرسن بھی رہے، ڈاکٹر انعام باری کی رحلت کی خبر صحافتی حلقوں میں بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ سنی گئی۔