Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پورا بھارت ایک ہی ایڈریس اور فون نمبر دے'

شائع 28 دسمبر 2019 07:05am

نئی دہلی: معروف بھارتی صحافی ارون دھتی رائے نے دہلی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اہلکار مسلمانوں کے گھروں میں گھسنے لگے ہیں، پورا بھارت ایک ہی ایڈریس اور فون نمبر دے۔

صحافی ارون دھتی کا کہنا تھا کہ شہریت قانون کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا، حکومت کو چار سال نہیں چلنا چاہیے، ہم گولیاں کھانے اور لاٹھی چارج کے لیے پیدا نہیں ہوئے۔

معروف مصنفہ کے خلاف حکومت مخالف بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارت میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی، پولیس نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا۔

میرٹھ میں بھارتی پولیس نمازیوں کو پاکستان جانے کا کہتی رہی، ناروے اور جرمنی کے غیر ملکی سیاحوں کو احتجاج کا حصہ بننے پر ملک بدر کرنے کی دھکمی دے دی گئی۔

آج اپوزیشن جماعت کانگریس متنازع بل کیخلاف احتجاجی مارچ کرے گی، راہول گاندھی آج آسام کا دورہ کریں گے، رہنما چدم برم بھی شریک ہونگے۔

ادھر اترپردیش اٹھارہ ضلعوں سمیت کئی ریاستوں  میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے موبائل آپریٹرز کو ریونیو میں ہر گھنٹے تقریباً دو کروڑ پینتالیس لاکھ روپے نقصان کا سامنا ہے۔