Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید اور عمران خان کی ویڈیو سے متعلق حریم شاہ کا نیا بیان

شائع 28 دسمبر 2019 05:11am

دبئی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کوئی دھمکی آمیز بیان جاری نہیں کیا، شیخ رشید کی ویڈیو ان کی دوست نے غصے کی وجہ سے جاری کی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ ان کا کوئی ٹوئٹر اکاﺅنٹ نہیں ہے، ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری ہونے والی باتوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے عمران خان سے متعلق دھمکی آمیز بیان یا ویڈیو جاری نہیں کی۔ عمران خان میرے لیڈر ہیں ، ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔

حریم شاہ نے تصدیق کی کہ شیخ رشید والی ویڈیو حقیقت پر مبنی ہے، ویڈیو کال میں وہ صندل خٹک کے ساتھ بات کر رہے تھے جبکہ آڈیو کال میں میرے ساتھ بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی ویڈیو میری دوست نے ناراضی کی بنا پر جاری کی ہے، اس کو غصہ تھا جس کی وجہ سے شیخ رشید کی ویڈیو جاری کی، ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں، ہمارا سارا خاندان پی ٹی آئی سے منسلک ہے، شیخ رشید کی ویڈیو کو پارٹی سے منسلک نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کے مبینہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں لکھا تھا کہ پی ٹی آئی والے فضول کی بکواس گالیاں بک کر غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو کہ خان صاح﷽ کی ویڈیو بھی لگا لوں، صرف ان کے کہنے پر یہ معافی والا ویڈیو ڈالا ہے۔

Image

یہ بھی واضح رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک کی گئی تھی۔

حریم شاہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کال کی آڈیو میں شیخ رشید کو دفاعی اور حریم شاہ کو جارحانہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کال کرکے حریم شاہ نے وزیر ریلوے سے کہا 'میری بات سنیں، میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش نہیں کیا، آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے ہیں، ڈرامے کیوں کر رہے ہیں۔'

خاتون کی اس بات پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا 'کچھ نہیں کرنا جی اللہ مالک ہے، دیکھیں میں ۔۔۔۔' ابھی شیخ رشید کی بات بھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ حریم شاہ نے سخت لہجے میں کہا 'کیا اللہ مالک ہے؟ آپ (برہنہ) ہو کے مجھے دکھاتے تھے، ویڈیو پر غلط غلط حرکتیں کرتے تھے اس وقت۔۔۔"

اس سے پہلے کہ ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے کوئی اور بات کی جاتی، شیخ رشید نے کال منقطع کردی۔

سوشل میڈیا پر شیخ رشید کی ویڈیو کے حوالے سے کافی باتیں ہورہی ہیں لیکن اس بارے میں وزیر ریلوے کی جانب سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیا ہے۔