Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا اور سندھ میں 3 پولیو کیسز رپورٹ

شائع 27 دسمبر 2019 06:00pm

خیبرپختونخوا اور سکھر میں تین پولیو کیسز رپورٹ ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ۔تینوں کم عمر بچے ہیں۔

پولیو کے مزید کیسز رپورٹ ہونے کے دعوے کے باوجود ضلع ٹانک  کے 15ماہ کے بچے اوربنوں کی 17ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق خیبر پختونخوامیں پولیو کیسز کی تعداد81ہوگئی جبکہ ملک بھر سے رواں سال 115پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ادھر سکھر میں بھی سات سال کی بچی رخسار لغاری  میں پولیو کی تصدیق ہوئی  ،ڈی ایچ او آفس  کے مطابق بچی اسمال انڈسٹری کی رہائشی ہے۔