Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بی بی شہید کا مشن اور کمیشن ساتھ نہیں چل سکتے، فردوس عاشق اعوان

شائع 27 دسمبر 2019 05:49pm

بلاول کی تقریر پرمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جواب دے دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بلاول صاحب!  بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا۔ سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے، ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے، ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کرکے عوام نے سیاسی اُفق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں، لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔