بی بی شہید کا مشن اور کمیشن ساتھ نہیں چل سکتے، فردوس عاشق اعوان
بلاول کی تقریر پرمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جواب دے دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا۔ سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے، ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ لیاقت باغ کا خالی میدان کرپشن بچاؤ مہم سے لاتعلقی کا اعلان ہے، ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کرکے عوام نے سیاسی اُفق سے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کر دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں، لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.