Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف پی سی سی آئی میں سالانہ الیکشن ، ووٹ ڈالے گئے

شائع 27 دسمبر 2019 03:00pm
کاروبار

وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان میں سالانہ انتخابات کےلئے ووٹ ڈالے گئے۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، دونوں صدارتی امیدواروں کا کہنا تھا کہ جیت کر تاجر رادری کے مسائل حل کریں گے۔

وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کراچی میں سالانہ انتخابات تین سو اٹہتر ووٹرز نے بارہ نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے یونائٹیڈ بزنس گروپ  اور بزنس مین پینل کے صدارتی امیداواروں نےکامیابی کی صورت میں تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

الیکشن کیلئے پولنگ صبح ساڑھے نو بجے سے  شام چھ بجے تک جاری رہی، دونوں پینلز کے کارکن اپنے نمائندوں کی حوصلہ افزائی  اور مخالفین پر تنقید کرتے رہے۔

فیڈڑیشن ہاؤس کراچی میں پولنگ کے دوران رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے گئے، ووٹرز کا کہنا تھا انتخابات پر امن اور شفاف ہیں۔