جج اسکینڈل ،لیگی رہنما عطا تارڑایف آئی اے میں پیش
مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔
ایف آئی اے کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے عطاء تارڑ کا بیان قلمبند کیا۔
پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنوں کے درمیاں دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
عطاء تارڑ سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں بابر بخت قریشی کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی۔
ایف آئی اے ٹیم نے سوالنامے کی صورت میں کیس کے متعلق پوچھ گچھ کرتے ہوئے بیان کو تحقیقات کا حصہ بنایا۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں پریس کانفرنس ہوئی تھی اب دسمبر میں یاد آیا کہ پوچھ گچھ کرنی ہے۔
پیشی کے موقع پرلیگی کارکنوں کے رش کے باعث صرف عطاء اللہ تارڑ کو گیٹ سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان اس دوران دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
Comments are closed on this story.