Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس بحران، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

شائع 27 دسمبر 2019 02:53pm

 گوجرانوالا ریجن میں گیس کی بندش سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

گوجرانوالہ ریجن کے چھ اضلاع میں گیس بحران نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

گیس کی عدم دستیابی پر شہری سراپا احتجاج ہیں لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

شہريوں کا کہنا ہے کہ نہ صبح کے وقت گیس ہوتی ہے اور نہ شام کو، اکثر شہريوں کے پاس ہوٹلوں سے کھانا منگوانے کا بجٹ بھی نہيں۔

گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث خشک لکڑی کے بالن اور ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے قيمتيں بڑھا دی ہيں۔

گیس کی بندش اور کم پریشر نے غریب آدمی کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کو  گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔