Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: سی این جی صارفین کیلئے خوشخبری

شائع 27 دسمبر 2019 02:49pm

سندھ میں سی این جی کی بندش سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری آگئی۔

سوئی سدرن گیس کا چھ دن مسلسل گیس بند کرنے کے بعد آج رات دس بجے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن فلنگ اسٹیشنز صرف نو گھنٹے بعد یعنی صبح چھ بجے بند کردیئے جائیں گے۔

گزشتہ گیارہ دن میں عوام کو صرف اکیس گھنٹے سی این جی دی گئی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سسٹم میں معمولی بہتری آنا شروع ہوئی ہے، لیکم پریشر میں کمی کا سامنا ابھی بھی ہے، پریشر کی صورتحال کو مدِنظر رکھ کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔