Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی پر پیسے خرچ کرکے لوگوں کو جمع کرنے کا الزام

شائع 27 دسمبر 2019 02:47pm

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی اربوں روپے خرچ کرکے لاکھوں لوگ جمع کرلے، لیکن پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے عوام آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کی شہادت کے حوالے سے چند سوالات آصف زرداری سے ضرور پوچھیں،۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  عوام اب پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، بلاول بھٹوسے درخواست ہے کہ چندسوالوں کا جواب دیں۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ   بلاول بھٹواپنے والد سےپوچھ کرسوالوں کے جواب دیں،  رحمان ملک بے نظیرکے قتل کےبعدزرداری ہاؤس کیوں بھاگے،  آصف زرداری نےبینظیربھٹوکاپوسٹ مارٹم کیوں نہیں کرایا۔

پی ٹی آئی  رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ کے سی ای او ہیں۔