Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی سب سے بڑی پالیسی یوٹرن ہے، کائرہ

شائع 27 دسمبر 2019 02:44pm

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں وزیراعظم کی سب سےبڑی پالیسی یوٹرن ہے۔

بیان میں کائرہ کا کہنا تھا کہ  خان صاحب نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو خواب دکھائے لیکن آج صنعتیں بند ہورہی ہیں ۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ  ڈیڑھ سال میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ  انہیں کیا پتا جدوجہد کیا ہوتی ہے ۔ اس میں تکالیف ہوتی ہیں ۔ خون دینا پڑتا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی جنگ جاری رہے گی،منزل حاصل کرکےدم لیں گے۔