Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں احتساب پر حمزہ شہباز کی تنقید

شائع 27 دسمبر 2019 02:43pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ملک میں احتساب پر شدید تنقید کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کہتے ہیں ملک میں احتساب نہیں انتقام کا سلسلہ چل رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہواؤں کارخ بدلتا ہے لیکن لوٹ کر اپوزیشن کی طرف ہی آجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ثبوتوں کے بغیر اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا تھا کہ جلد ہواوں کا رخ تبدیل ہونے والا ہے جس کےبعد سے اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے اس حوالے سے طنز کیا جارہا ہے ۔