Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب سے بزنس کمیونٹی کو آزاد کرایا،عمران خان

شائع 27 دسمبر 2019 02:40pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب سے بزنس کمیونٹی کو آزاد کرایا، نیب کو پبلک آفس پر نظر رکھنی چاہیئے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کو نیب سے آزاد کردیا ۔ نیب کو صرف پبلک آفس پر نظر رکھنی چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتا چلنا چاہیے کہ ہماری کارکردگی کیا ہے۔

وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ 2023تک بتاتا رہوں گا کہ کیسی معشیت ملی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتا چلنا چاہیے کہ ہماری کارکردگی کیا ہے۔