Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

آٹھ لاکھ سے زائد افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج

شائع 26 دسمبر 2019 06:59pm

وفاقی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہتی ہیں حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کررہی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وغرنت مٹاو پروگرام ڈاکٹرثانیہ نشترنے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہاکہ 8 لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد 2011 سے معاوضہ لے رہے تھے۔

ان کاکہنا تھا کہ بوگس رجسٹریشن کے خاتمے سے 16 ارب کی بچت ہوگی، نکالے گئے لوگوں کی جگہ حقدار لوگ شامل کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نادرا کی مدد سے ملک کے تمام اضلاع میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کرکے لوگوں کوشامل کریںگے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم لارہے ہیں، شفافیت کیلئے بائیومیٹرک اے ٹی ایمز لارہے ہیں۔

 ثانیہ نشترنے اعلان کیا کہ حکومت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کررہی ، تاہم کفالت پروگرام کے تحت لائن آف کنٹرول پرشناختی کارڈز رکھنے والی خواتین کی مدد کی جائیگی۔