Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم دشمنی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت بھی سامنے آگئے

شائع 26 دسمبر 2019 06:57pm

بھارت کے آرمی چیف بھی مسلم دشمنی میں پاگل ہوگئے۔ احتجاج کرنیوالے طلبا کو فسادی قرار دیدیا ۔ وہ کہتے ہیں ایسے لوگ ملک کو غلط سمت میں لے جارہے ہیں ۔

جنرل بپن راوت کے بیان پر کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے شدید تنقید کی۔

بھارتی آرمی چیف کے منہ میں نریندر مودی کی زبان آگئی۔ مسلم مخالف قانون پر صدائےحق بلند کرنے والے طلبا کے خلاف زہر اگل دیا۔

جنرل بپن راوت کے بیان پر سیاسی قیادت نے شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اپنے احتجاج تلے روند ڈالا۔

طلبا نے کسی بھی طاقت کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کردیا۔