Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی سیکریٹریٹ پر چھاپہ، اوچھا ہتھکنڈا قرار

شائع 26 دسمبر 2019 06:54pm

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے لیگی سیکریٹریٹ پر چھاپہ عمران نیازی کے ایما پر اوچھا ہتھکنڈا قرار دے دیا اور کہا کہ یہ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔

عطا تارڑ نے الزام لگایا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران خان کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا تھا جس وجہ سے انہیں ہٹا کر واجد ضیا کو ایف آئی اے کو سربراہ لگا دیا گیا.۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ واجد ضیاٗ مسلم لیگ ن کے خلاف کارروائی میں سرگرم عمل ہیں۔ واجدضیاپانامہ کیس میں اپنامائنڈسیٹ بتاچکے ہیں۔