Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمنسٹی:مودی سرکار کا مسلم مخالف قانون مسترد

شائع 26 دسمبر 2019 03:30pm

ایمنسٹی نے بھی بھارت میں مسلم مخالف قانون مسترد کردیا۔ بھارت میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھی قانون کو مسترد کردیا اور کہا مودی نے مسلمانوں کو شہریت کی درخواست  کے حق سے بھی محروم کردیا ہے۔

بھارت میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف  مظاہرے جاری ہیں۔ پورا بھارت مودی کیخلاف نعروں سے گونج رہاہے۔

  بھارتی مصنفہ ارون دھتی کا کہنا ہے کہ   مودی حکومت قانون کی آڑ میں خونی  کھیل کھیل رہی ہے۔

 دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مودی کا چہرہ کردیا بے نقاب کیا اورکہا کہ بھارتی حکومت کا مسلمانوں کو حراستی  مراکز میں رکھنے کا منصوبہ ہے۔ مودی سرکار کا شہریت کا   نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق  مودی نے مسلمانوں کی شہریت کی درخواست   کے حق سے بھی محروم کردیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا  مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے درجنوں واقعات بھی ریکارڈ ہوئے ہیں۔