Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں برس کا سورج گرہن

شائع 26 دسمبر 2019 03:26pm

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھی رواں برس کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں رنگ آف فائر کا نظارہ ہوا۔

بھارت ،قطر، اومان بحرین سمیت مختلف ممالک میں بھی دن میں رات ہوگئی۔ مشرقی یورپ، شمالی اور مغربی آسٹریلیا، مشرقی افریقا میں بھی دیکھا گیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں دن میں رات ہوگئی۔  رواں برس کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔   متحدہ عرب امارات میں سورج کو مکمل گرہن لگا۔

متحدہ عرب امارات میں ایک سو بہتر سال بعد کئی حصوں میں دن میں تاریکی پھیل گئی۔سری لنکا میں بھی رنگ آف فائر کا نظارہ دیکھا گیا۔ جہاں اندھیرا چھا گیا۔

بھارتی  جنوبی ریاستوں میں بھی سورج گرہن ہوا۔  گجرات، کرناٹکا، اڑیسا سمیت کہیں مکمل تو کہیں جزوی گرہن دیکھا گیا۔ اومان،  بحرین،قطر،فلپائن، بورنیو سمیت دیگر ممالک میں بھی سورج کو گرہن لگا۔

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے۔ اس وجہ سے چاند کا سایہ زمین کے  جس حصے پر پڑتا ہے وہاں سورج کی روشنی نہیں  پہنچ سکتی اور وہاں دن رات کی تاریکی میں بدل جاتا ہے۔