Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء اللہ کی رہائی کیخلاف اپیل کا اعلان

شائع 26 دسمبر 2019 03:22pm

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ آرمی چیف ایکسٹینشن کیس کے فیصلے میں بہت سے قانونی سقم ہیں ۔ جس پر قانونی ٹیم نے نظرثانی درخواست دائر کردی ہے ۔ رانا ثنا کی ضمانت کیخلاف بھی اپیل دائر کرنیکا اعلان کردیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کیس کے فیصلے میں بہت سے قانونی سقم ہیں، جس پر قانونی ٹیم نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  اپیل قومی مفاد کیلیے دائر کی گئی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ  رانا ثنا کی ضمانت کیخلاف بھی اپیل دائر کی جائے گی، بدقسمتی سے اے این ایف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔